لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کا لاہور سے سوتیلی ماں جیسے سلوک کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لاہور کے 6 میگا منصوبے حکومت کی فائلوں میں گم ہو کر رہ گئے ہیں، ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 5 کھرب روپے بتائی گئی ہے جن کا تعلق مفاد عامہ کے منصوبوں سے ہے، بتایا گیا ہے کہ ان
منصوبوں میں نشتر پارک میں پارکنگ کا منصوبہ صوبے بھر میں نئے کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام کا منصوبہ، لاہور میں کیٹل مارکیٹ کا منصوبہ، واٹر میٹروں کی تنصیب کا منصوبہ، صاف پانی کا منصوبہ شامل ہیں جو فائلوں میں دب کر رہ گئے ہیں جبکہ اس وقت صرف 28 کھرب روپے مالیت کے میگا منصوبے آپریشنل ہیں۔