کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ وفاق نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پر بھیجا،پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئرکردیا۔جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی کی کراچی کے ضلع سینٹرل میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ دراصل وفاقی حکومت نے
انہیں سندھ منتقل کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں گریڈ 19 میں خیبر پختونخوا کے صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسر ضیاالرحمن کی خدمات(ڈیپوٹیشن پر)سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے ان کی خدمات سندھ حکومت کے پاس ہیں اور صوبائی حکومت نے ان کو طے شدہ قوانین کے تحت ڈپٹی کمشنر سینٹرل مقرر کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا یہ خالصتا ایک انتظامی فیصلہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت کو اپنے معاملات تقرریوں اور تبادلوں کے ذریعے چلانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تعیناتی اسی سمت میں محض ایک اور اقدام ہے جسے کسی کے غیر منطقی الزامات پر رد نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ وفاق نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پر بھیجا،پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئرکردیا۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی کی کراچی کے ضلع سینٹرل میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ دراصل وفاقی حکومت نے انہیں سندھ منتقل کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئر کیا