عید الاضحی کی آمد، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

26  جولائی  2020

اسلام آباد ( آن لائن )عید قربان قریب آتے ہی سبزی،پھل،انڈوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔راول پنڈی میں سبزی خریدنے پر مفت ملنے والے ہرا دھنیا کی قیمت20 روپے گڈی مقرر کر دی گئی ہے۔ شدید گرم موسم میں بھی انڈے127 روپے درجن کر دیئے گئے۔ اگلے کاروباری ہفتے میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

اتوار بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں آ لو70روپے، ٹماٹر100روپے، ادرک470روپے، لہسن220روپے،لیموں150روپے کلو،سبز مرچ110روپے کلو،دودھ120روپے لٹر، دہی130روپے ، کیلا 110روپے درجن، آم150روپے کلو،آڑو150روپے کلو،انگور200روپے کلو، چینی86روپے کلو،گھی175روپے پیکٹ، آٹا چکی70روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔انجمن تاجراں سبزی منڈی کے صدر غلام قادر میر اور چیئرمین کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ طلب اوررسد برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ ہول سیل ڈیلرز پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا۔لاہور میں بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئیں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ آلو 55 کی بجائے 70 روپے، ٹماٹر 67 کی بجائے 120 روپے کلو اور پیاز 27 کی بجائے 40 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔کوئٹہ میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ سیب 120،خربوزہ 50روپے کلو، کیلا120روپے درجن، آم 140،آڑو 150،انگور220روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ ادرک 400،لہسن 350، پیاز 50،کدو 60،بینگن 60روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ادھر کراچی میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ٹماٹر 100 روپے، آلو 70، ادرک 400 روپے، کھیرا 80 روپے، ہری مرچ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…