جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک ایکسچینج، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 26  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 6 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 635 روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں منفی ومثبت خبروں کی زد میں رہنے کے باعث تمام سیشنز میں اتار چڑھا کے بعد دو سیشنز میں مندی اور تین سیشنز میں تیزی دیکھی گئی جس سے مجموعی طور پر محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔

تعمیراتی شعبے سے متعلق نئیاقدامات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے گزشتہ ہفتے مارکیٹ مجموعی ہفتہ واری مندی سے بچ گئی۔محدود تیزی کے سبب ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس کی 37400 ،37500 اور 37600 پوائنٹس کی حدیں بھی عبور ہوگئیں تاہم اس محدود تیزی کیباوجود سرمایہ کاروں کے 6 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 635 روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 70 کھرب 72 ارب 88 کروڑ 78 لاکھ 74 ہزار 585 روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس276.77 پوائنٹس کے اضافے سے 37607.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 167.53 پوائنٹس بڑھ کر 16315.36 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 317.09 پوائنٹس گھٹ کر 59947.61 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 58.81پوائنٹس گھٹ کر 18539.55پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ماہرین نے کہاکہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو گھٹنے سے ان شعبوں سے سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ متاثر ہوئی، البتہ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تعمیراتی شعبے کے لیے نئے اقدامات کی وجہ سے اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری جاری رہی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…