کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے ضیا الرحمان کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کو خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ضیا الرحمان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ صوبے کے باہر سے ایک شخص کو لا کر ایک انتہائی اہم پوسٹ پر بٹھا دیا گیا ہے،ضیا الرحمان کی تعیناتی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعیناتی نہیں ہوسکتی، ڈسٹرکٹ سینٹرل حساس ترین علاقہ ہے، اس طرح کی پوسٹنگ بہتری کے لیے ممکن نہیں ہے۔وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریوں پر دوسرے صوبے کے لوگوں کو مسلط کیا جا رہا ہے، ایسی پوسٹنگز سے حکومت سندھ کا بغض صاف دکھائی دے رہا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ورنہ حکومت سندھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے ضیا الرحمان کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کو خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ضیا الرحمان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔