ایمریٹس کا دوران سفر کرونا کی تشخیص پر بلامعاوضہ طبی اخراجات اُٹھانے کا شاندار اعلان

25  جولائی  2020

کراچی(این این آئی) ایمریٹس کے صارفین اب زیادہ اعتماد کے ساتھ سفر کرسکتے ہیںکیونکہ اگر دوران سفر کسی مسافر میں کرونا کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ وہ گھر سے بھی دور ہو تو ایئرلائن ڈیرھ لاکھ یوروز تک کے طبی اخراجات اور 100 یورو یومیہ کے حساب سے 14 روز کے لئے قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرے گی ، یہ سہولت ایئرلائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، “متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد کی ہدایت کے تحت ایمریٹس کی جانب سے بین الاقوامی سفر کے لئے انتہائی اعتماد کے ساتھ قائدانہ کردار کی ادائیگی پر فخر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ لوگ فضائی سفر کے لئے بے چین ہیں جس میں دنیا بھر کی سرحدیں بتدریج دوبارہ کھل رہی ہیں لیکن وہ سفر کے دوران کسی غیرمتوقع واقعہ پر سہولت اور یقین دہانی کے خواہاں ہیں۔ “انہوں نے مزید کہا، ـ”ایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں حفاظتی اقدامات کو فعال بنانے کے لئے بھرپور کام کیا ہے تاکہ انفیکشن کے خطرے کو روکا جائے۔ ہم نے باسہولت انداز سے اپنی بکنگ پالیسیاں وضع کی ہیں۔ اب ہم اسے نئی سطح پر لے کر جارہے ہیں اور انڈسٹری میں کرونا کے علاج کے سلسلے میں طبی اخراجات اور قرنطینہ کی لاگت برداشت کرنے والی پہلی ایئرلائن کے طور پر ہم سفر کے دوران انکے اخراجات برداشت کریں گے ۔ یہ ہماری جانب سے سرمایہ کاری ہے لیکن ہم اپنے مسافروں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اس اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔ “ایمریٹس کی جانب سے کرونا سے متعلقہ طبی اخراجات اور قرنطینہ کا کور اپنے مسافروں کو انکی سفری کلاس یا منزل مقصود سے قطع نظر فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ کور فوری طور پر 31 اکتوبر 2020 تک ایمریٹس پر سفر کرنے والے صارفین

کے لئے کارآمد ہے (31 اکتوبر 2020 سے قبل یا پہلی پرواز مکمل ہو)۔ یہ اس وقت سے 31 روز کے لئے کارآمد ہے جب وہ سفر کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایمریٹس کے صارفین اس کور سے حاصل اضافی یقین دہانیوں سے مستفید رہنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، چاہے وہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد آگے کسی دوسرے شہر کی جانب سفر کریں۔ صارفین کو سفر سے قبل کسی فارم کو بھرنے یا اپنا اندراج کرانے کی ضرورت نہیں جبکہ ایمریٹس کی جانب سے فراہم کردہ کور کو استعمال کرنا بھی مسافروں کے لئے لازم نہیں ہے۔ سفر کے دوران کسی متاثرہ صارف میں کرونا کی تشخیص سامنے آنے پر خصوصی ہاٹ لائن سے رابطہ کرکے معاونت اور کور سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ کرونا سے متعلقہ اخراجات کے لئے ہاٹ لائن اور تفصیلات اس لنک (www.emirates.com/COVID19assistance) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…