لاہور (آن لائن) لاہور ریونیو سب رجسٹراروں نے وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم اور کنسٹرکشن پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں۔ لاہور میں اپنا گھر سکیم کے لئے گھر بنانے کے لئے خریدی گئی زمین کی رجسٹریوں پر اعتراض لگا کر کنسٹرکشن کمپنیوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، داتا گنج بخش ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن نے رجسٹری محرروں سے مل کر
پرائیویٹ آفس بنا رکھے ہیں، رجسٹری منظور کروانے کے لئے پرائیویٹ آفس میں حاضر ہو کر لین دین طے کرنا ضروری ہو گیا، کنسٹرکشن کمپنیوں اور بلڈرز نے وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواستیں جمع کروا دیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اپنا گھر سکیم کے لئے کنسٹرکشن کرنے والے اداروں کو سہولتیں دیئے جانے کے اعلان کے بعد اچھی شہرت رکھنے والی کمپنیوں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں زمینوں کی خریدوفروخت شروع کر دی لیکن لاہور ریونیو کے سب رجسٹراروں کے رجسٹری محرروں نے رجسٹریوں پر مختلف اعتراضات لگانا شروع کر دیئے، جس سے گھر بنانے والی کمپنیاں شدید پریشان ہو گئی، بعدازاں سب رجسٹراروں نے ایجنٹوں نے کمپنیوں کو رجسٹری محرر اور سب رجسٹراروں کے پرائیویٹ آفس رابطہ کرنے کا کہا جہاں سب رجسٹراروں نے رجسٹریاں منظور کرنے کی صورت میں بھاری رشوت مانگ لی جس پر کمپنیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے کی کوشش کی اور رجسٹری محرروں کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواستیں جمع کروا دیں۔ لاہور ریونیو سب رجسٹراروں نے وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم اور کنسٹرکشن پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں۔ لاہور میں اپنا گھر سکیم کے لئے گھر بنانے کے لئے خریدی گئی زمین کی رجسٹریوں پر اعتراض لگا کر کنسٹرکشن کمپنیوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔