بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ڈاکوؤں کی عید سے پہلے عید، لاکھوں مالیت کے بکرے لے کر چلتے بنے، سرعام جانوروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

datetime 24  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی) سکھن میں 5مسلح ملزمان نے قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے، مزدا ٹرک میں بیوپاریوں کے67بکرے موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد بکروں سے بھرا ہوا ٹرک لوٹ کر لے گئے، بکروں کے بیوپاری ڈاکوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے سکھن تھانے پہنچ گئے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پہلے ہمیں اسلحے کے زور پر روکا اور رسیوں سے باندھ دیا، لوٹے گئے ٹرک میں 67 جانور موجود تھے، بکروں کی مالیت40لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس حوالے سے پولیس

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ٹرک لے جانے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر خالی کیا اور وہاں سے چلے گئے، سکھن پولیس کو سہراب گوٹھ کے قریب خالی ٹرک کھڑا ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرجانی ٹاؤن میں 7 ڈاکوؤں نے بھینس کالونی کی غیرقانونی مویشی منڈی میں اسلحہ کے زور پر 8 سے 10 بیوپاریوں کو یرغمال بنایا اور ان سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔دوسری جانب ناردرن بائی پاس سے بھی قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری کے 14 بکرے بھی ملے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…