مظفرآباد(این این آئی) کینڈین شہری ہوں ، پاکستانی عدالتیں دو نمبر، فیصلوں کو نہیں مانتا۔پرویز مظفرکی بڑھک۔معزز عدلیہ کی بے توقیری برداشت نہیں ، فیصلے مان کر معافی مانگنا ہو گی۔ متاثرہ شہری ڈٹ گیا۔ پرویز ساکنہ موہری گوجرہ کو 13 ملین روپے کا ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس معروف نوجوان قانون دان ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ الطاف خان کے توسط سے جاری کیاگیا۔ متاثرہ شہری احسن رشید ڈار جو معروف یونین لیڈر اور سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی و ایمپلائیزویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین بھی ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مظفرو دیگر نے پٹواریوں کے ساتھ ساز باز سے 2008میں اراضی ہتھیانے کیلئے مختلف عدالتوں میں متعدد فرضی و بوگس مقدمات دائر کئے ۔ جملہ فیصلہ جات خلاف ہونے پر لینڈمافیا پرویزمظفرکی سرپرستی اور پٹواریوں کے تعاون سے مشتعل ہوکرغنڈہ گردی پر اتر آیا اور معزز عدلیہ کے بارے میں ہرزہ سرائی شروع کردی۔ احسن رشیدڈار نے کہا کہ وہ اپنے حقوق اور عدلیہ کے تقدس کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرے گا۔ انہوں نے کہا بھی کہ اس کی جان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری پرویز پر عائد ہوگی۔