نیویارک(این این آئی )اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)نے کہا ہے کہ دنیا کے 132 ممالک میں موجود 2.7 ارب غریب ترین لوگوں کے لیے عارضی طور پر ایک بنیادی رقم کی فراہم کورونا وائرس کا پھیلائو سست کر سکتی ہے کیونکہ اس سے انھیں گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت کم محسوس ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں تین آپشن دیے گئے ہیں،یا تو موجودہ اوسط آمدنی میں اضافہ، ملک بھر میں
معیارِ زندگی کے فرق کو مدِنظر رکھتے ہوئے یکمشت مگر مختلف رقوم کی ادائیگی، یا ملک بھر میں ہر جگہ یکساں رقم کی یکمشت ادائیگی۔یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر آخیم سٹائنر نے کہا کہ غیر معمولی سماجی اور اقتصادی اقدامات غیر معمولی حالات کا تقاضہ ہیں۔ دنیا کے غریب ترین لوگوں کے لیے عارضی طور پر بنیادی آمدنی کی فراہمی ایک آپشن ہے۔ بیل آٹ اور بحالی کے منصوبے صرف بڑے کاروبار اور منڈیوں پر مرتکز نہیں رہ سکتے۔