لاہور (آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب کے درجنوں افسران، فوڈ انسپکٹر اور کلرک اینٹی کرپشن کے شکنجے میں پھنس گئے ہیں جن کو اینٹی کرپشن نے گندم سکینڈل میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اب تک گندم سکینڈل میں ملوث درجنوں فلور ملوں سے کروڑوں روپے کی ریکوری مکمل کرلی ہے۔
ان فلور ملز پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سابقہ نگران دور حکومت میں رمضان پیکیج کی مد میں سستے داموں گندم خرید کر کھلی مارکیٹ میں مہنگے داموں گندم فروخت کر کے کروڑوں روپے کا غیر قانونی فائدہ اٹھایا تھا جبکہ فلور ملز کی جانب سے گندم کی فروخت میں محکمہ فوڈ کے افسران اور اہلکاروں کا بھی ہاتھ شامل تھا۔