لاہور (آن لائن) عیدالاضحی قریب آنے کے باوجود شہر میں آٹے اور چینی کا بحران بدستور جاری ہے جس کے باعث شہر کے عام بازاروں میں چینی 82 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے عام بازار میں چینی کی قیمت 70 روپے کلو
جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کر رکھی ہے۔ تاہم تاجروں نے اس مد میں حکومتی ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت صرف لاہور شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار درکار ہیں جبکہ مختلف فلور ملیں ڈیمانڈ کے برخلاف 1 لاکھ 30 ہزار بیگ فراہم کر رہی ہیں۔ جس کے باعث آٹے کا بحران جاری ہے۔