بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو یہ کرپشن کون کررہا ہے؟ناقص پالیسیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا ٹاسک بھی دیدیا گیا 

datetime 21  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے، مرکزی حکومت کو پنجاب کے 483 ارب پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہائوس لاہور میں اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ، پارٹی کے مختلف ذیلی ونگز کے سربراہان سمیت سینئر رہنما شریک ہوئے ۔اجلاس میں اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، اسلم گِل، چوہدری منظور، حسن مرتضی ،عاصم محمود بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی، زوہیب بٹ، موسی کھوکھر، عمران اٹھوال، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر خیام حفیظ ،ڈاکٹر خالدجاوید جان ،الطاف حسین قریشی، عزیزالرحمان چن، اسرار الحق بٹ، رئیس نبیل ، ممتاز علی، شازیہ عابد اور بیرسٹر عامر سمیت دیگر موجود تھے ۔ اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر میں سیاسی طور پر مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی چیئرمین نے رہنمائوں کو پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں سے آگاہ کریں، ،پنجاب میں حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے، کورونا وبا ء کے دنوں میں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا،پاکستان پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مرکزی حکومت کو پنجاب کے 483 ارب پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔عمران خان کے مطابق اگر پنجاب میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو یہ کرپشن کون کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…