جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فیروزوالا میں مارے جانےوالے دہشتگردوں کا ہدف سامنے آگیا

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)فیروز والا میں مشترکہ آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ،ہلاک ہونے والے چاروں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دو شمالی وزیر ستان جبکہ چار دہشتگرد پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور آئے تھے اور ان کا ہدف ایک اہم سیاسی شخصیت، حساس عمارت اور ایک مارکیٹ کو نشانہ بنانے تھا، گرفتار دہشتگردوں سے ملنے والی ابتدائی تحقیقات کا بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔ ذرائع او رمیڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران اتوار اور پیر کی درمیانی شب فیروز والہ کے علاقے خان کالونی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ چاروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے۔چاروں دہشت گرد مختلف کارروائیاں کرنا چاہتے تھے اور ان کا ارادہ ایک اہم سیاسی شخصیت، حساس عمارت اور ایک مارکیٹ کو نشانہ بنانے کا تھا۔ذرائع کے مطابق دو دہشتگرد شمالی وزیر ستان سے جبکہ چار دہشتگرد پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور آئے تھے۔ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صفی اللہ، حبیب ، علی، مزمل کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگرد عبدالرشید اور عدنان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن سے نا معلوم پر تحقیقات جاری ہیں اور ان سے ملنے والی اہم معلومات کے بعد پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش شروع کر دیا گیا ہے جس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ پولیس کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرکاری و نجی اہم خصوصاًحساس عمارتوںاور مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی دو روز قبل جناح ہسپتال کے قریب سے پکڑے گئے معاونت کار سے تفتیش کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس کارروائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ مشترکہ کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک اور 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا جانے والا یہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، راکٹ لانچرز ، کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل بھی انسداد ہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے لئے فنڈنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 75سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان کے مقدمات فوری کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول 4کے تحت نامزد کئے گئے 1344افراد میں سے 716گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ میں دہشت گردوں ، تخریب کاروں اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے پوری توانائی اور تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ میں 13802مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت خفیہ معلومات کی روشنی میں تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔اب تک 7 غیر سرکاری تنظیموں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ دیگر این جی اوز کے معاملات کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کالاشاہ کاکو میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر انسداد دہشت گردی ف



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…