لاہور( این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت ملک کی 7ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے خلاف عوامی شنوائی کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ جاری ہے جس کی وجہ سے
صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اتھارٹی نے معاملے پر عوامی سماعتوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کے مختلف مقامات پر 21سے24جولائی تک عوامی شنوائی کی جائے گی ۔ 21جولائی کو حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، سکھر الیکٹر پاور کمپنی، ،22جولائی کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی، تربیلا الیکٹرک سپلائی کمپنی اور کوئٹہ الیکٹر سپلائی کمپنی جبکہ 24جولائی کو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، دلچسپی رکھنے والے ادارے ، متاثرہ پارٹیاں ، اشخاص اور عوام الناس اس معاملے پر اپنے خیالات ، آراء اور مشاہدات کا اظہار کرنے کیلئے مذکورہ بالا عوامی سماعتوں میں بذریعہ ( زوم ) پر شرکت کر سکتے ہیں ۔ شرکت کا کوئی خواہشمند کوئی بھی شخص رجسٹرار ([email protected]) کو ای میل کر سکتا ہے تاکہ وہ اس اجلاس کے لئے لنک اور پاسورڈ حاصل کر سکے ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت ملک کی 7ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے خلاف عوامی شنوائی کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔