بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پی پی پی، مسلم لیگ اور اب پی ٹی آئی حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، عوام کی جیبوں پر مزید ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی، حکومت کیخلاف دھماکہ خیزاعلان

datetime 19  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)کے بعد پی ٹی آئی حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے۔آٹا وچینی چوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بخش دیا گیا، عوام پر ظالمانہ مہنگائی مسلط کرکے مافیاؤں کوخوش کیاگیا۔ آٹے کی دس کلو کی بوری 470 روپے سے بڑھا کر 580اور 600 روپے تک کر دی گئی،

عوام کو بھوکوں مارنے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے۔ وفاق نااہل ہے اور صوبہ سندھ کی حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کربیٹھی ہوئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا۔ پی ٹی آئی حکومت میں آئی ایم ایف کے نمائندے شامل ہیں،بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں عوام بدترین معاشی مسائل کا شکار ہیں، فوری ریلیف کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔آٹا،چینی سمیت تمام روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کی جائے۔ وہ پاسبان کے زیر اہتمام رو ز افزوں بڑھتی ہوئے مہنگائی کے خلاف یو پی موڑ پر کئے جانے والے مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعہ پر پاسبان نیو کراچی کے محمد اسلم، رضوان شیخ،لیاقت علی، سلیم جنجوعہ رضوان ملک، شاہد ملک،ارشد ملک، سید رضوان الحق جبکہ ضلع کورنگی کے کلیم اللہ ملک،حامد صدیقی و دیگر پاسبان ممبران اور ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے جس پر “حکمرانوں مہنگائی بھگاؤ اقتدار بچاؤ”اور “آٹا، چینی،گھی سستا کرو،ورنہ حکومت چھوڑ دو” جیسے نعرے درج تھے۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کشکول توڑدیں گے لیکن آج مہنگائی نے پوری قوم کو کشکول لئے پھرنے اور بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، تیل، سبزیاں،

مصالحہ جات کی مہنگائی،اب ٹی وی لائسنس فیس 100روپے کرکے عوام کی جیبوں پر مزید ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سردار ذوالفقار نے کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو عید کے بعد ایک نئے انداز سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ کراچی کے شہری اپنے اپنے علاقوں کے ایم این ایزاور ایم پی ایز کا گھیراؤ کریں گے۔ پاسبان رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی عوام کو ڈاکوؤں اور چور لٹیروں سے نجات دلانے کے لئے میدان سیاست میں آچکی ہے۔ پی پی پی، مسلم لیگ،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست مفاد پرستی پر مبنی ہے جبکہ پی ڈی پی عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کا جذبہ رکھتی ہے۔ کراچی کو چارٹرسثی کا درجہ دیئے جانے کی تجویز اور منصوبہ پی ڈی پی کا ہے جو تمام مسائل کا واحد حل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…