جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہانیہ عامر معاملہ ،سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے، عاصم اظہر کا ناقدین کو جواب

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گلو کار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین اور اپنے مداحوں کیلئے طویل پیغام شیئر کیاگلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں کہ میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کیلئے چھوڑ دیا۔عاصم اظہر نے اپنے اس سفر میں ان کا ساتھ دینے

والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے گانوں کیلئے آپ  سب کی محبت خاص طور پر تم تم کے ردِ عمل پر بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب ٹرینڈون  پر ہے اور اس گانے کو صرف 10 دنوں میں 50 لاکھ بار  دیکھا گیا اور یہ زشتہ ہفتے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔عاصم اظہر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومر (مزح) کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ  غیر ارادی طور پر اس لکیر سے آگے بڑھ جاتے ہیں، خیال  تو کر لیا کریں۔ عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد اللہ میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، میں اپنے آپ  کو ایک بہتر بیٹا، ایک بہتر دوست، ایک بہتر فنکار اور سب سے بڑھ کر ایک بہتر انسان بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں اور تمام چیلنجوں کا صبر کے ساتھ مقابلہ کریں۔گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیہ نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو سارے آرام سے بیٹھو  ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔عاصم اظہر نے کہا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں، میں ہمیشہ اس کے لیے حاضر ہوں جیسے وہ میرے حاضر ہے اور یہ اس کا مجھ پر اثر ہے کہ اس نے  مجھے ہمیشہ پیار بانٹنا سکھایا ہے۔اپنے پیغام کے علاوہ عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا ‘سونیا’ 23 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…