کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا، مسافروں کیلئے رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کا معاملے پر پی آئی اے نے متبادل انتظامات مکمل کرلیے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں
پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا۔پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن نے ایئر بز ایوی ایشن کمپنی کے چارٹر طیارے کو 5پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی ہے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا۔پیرس سے خصوصی پرواز 22جولائی کو 250مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی، پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پرواز آپریٹ کررہا ہے، پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی اور رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔خصوصی چارٹر پرواز 23جولائی کو 200سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی، پی آئی اے خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے اٹلی، بارسلونا اور دیگر یورپی ممالک کیلئے مسافروں کو پاکستان پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی چارٹر پرواز جنہوں نے پابندی لگنے سے پہلے پیرس اور اٹلی کیلئے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں سہولت میسر ہوگی۔ قومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے پیرس کی چارٹر کمپنی سے طیارہ حاصل کرلیا، مسافروں کیلئے رعایتی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔