منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف اداکاروں کی حکومت پر کڑی تنقید،پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تھیٹرز کی مسلسل بندش اور شوبز سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے فنکاروں کا روزگار بندہوگیااور وہ گھروں میں محدود ہوگئے۔ان فنکاروں کے مسلسل احتجاج اور پریس کانفرنسز کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔گذشتہ روز سماجی ویب سائیٹس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آرٹسٹوں کے معاملے میں مایوس کیا ہے ۔اداکار امانت چن نے لکھا کہ میں نے اس

حکومت کو سپورٹ کیا جس پر مجھے شرمندگی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ لعنت ہے مجھ پر میں نے تبدیلی کو سپورٹ کیا۔اداکار ناصر چنیوٹی نے لکھا کہ ماضی میںکی گئی غلطیوں پر ہم شرمندہ ہیں جس پر ہم قوم سے معافی مانگتے ہیںناصر چنیوٹی نے مذید لکھاکہ ہم نے بے جا اس حکومت کو سپورٹ کیا ہماری کی گئی ان غلطیوں کی سزا ہم اور قوم بھگت رہے ہیں۔اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے آج سے تیس سال قبل اپنے انٹرویو میں کہاتھا کہ عمران خان میری پسندیدہ شخصیت ہیں آج مجھے شرم آرہی ہے کہ میں نے یہ بات کیوں کہی تھی۔ان اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی حکومت آئی ہے جس نے اداکاروں کی پرموشن کی بجائے انہیں بھوکا مارنے کی ٹھانی ہوئی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ہم بھوکے اور بیروزگار ہوچکے ہیں مگر حکومت اس پر چپ سادھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ تھیٹرز کی مسلسل بندش اور شوبز سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے فنکاروں کا روزگار بندہوگیااور وہ گھروں میں محدود ہوگئے۔ان فنکاروں کے مسلسل احتجاج اور پریس کانفرنسز کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔گذشتہ روز سماجی ویب سائیٹس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آرٹسٹوں کے معاملے میں مایوس کیا ہے ۔اداکار امانت چن نے لکھا کہ میں نے اس حکومت کو سپورٹ کیا جس پر مجھے شرمندگی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ لعنت ہے مجھ پر میں نے تبدیلی کو سپورٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…