جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے کا خطرہ،محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں طوفانی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے

جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھکر، خانیوال اور وہاڑی میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارشوں کی توقع۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر گرج چمک اور اندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جبکہ بنوں، کوہاٹ اور پشاور ڈویڑن میں اکثر مقامات پر ہلکی جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں

اکثر مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے \کشمیر کی اکثر وادیوں میں اس دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔مظفرآباد، نیلم، بٹیاں، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت اکثر وادیوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ مظفرآباد، نیلم کی وادیوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت، دیامیر، ہنزہ، نگر، شگار، استور، اسکردو، خرمنگ، گانچے، غضر سمیت تمام وادیوں میں شدید سے طوفانی

بارشوں کا امکان ہے۔سکردو، شگار اور استور میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، پنجگور، واشک، خاران، کیچ، گوادر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سندھ میں موسم خشک رہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادلوں سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…