ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو خسارہ یا منافع، ہوٹل بحران کا شکار یا سونے کا انڈہ دینے والی مرغی؟ حقائق سامنے آ گئے

datetime 18  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ مالی بحران کا شکار ہے یا پھر یہ ہوٹل سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں روزویلٹ ہوٹل نے گزشتہ سال کتنا منافع کمایا اس حوالے سے بتایا گیا، دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہوٹل روز ویلٹ نے 4ار ب 68کروڑ روپے سے زائد کا منافع کمایا،94,924,946 ڈالرز کی کل آمدنی ہوئی اور 66,159,840 ڈالرز کے کل اخراجات کے بعد یہ نقد منافع حاصل ہوااور اس پر 9,317,162 یعنی 9 ملین ڈالرز سے

زیادہ ٹیکس بھی ادا کئے گئے۔موجودہ حکومت نے فی الوقت اس ہوٹل کی نجکاری کرنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ 1988ء میں بے نظیر بھٹو سے ٹرمپ نے ملاقات کی تھی اور ہوٹل روزویلٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن بے نظیر بھٹو نے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے بھی امریکی صدر نے اپنے ایک عزیز کے ذریعے رابطہ کیا ہے وہ اب بھی یہ ہوٹل خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…