پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے، شہباز گل کا بلاول بھٹو زر داری کے بیان پر طنز

18  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بارش اور پانی والے

بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے، پانی تو زیادہ موجود ہے اب بس شرم کی کمی ہے۔شہبازگل نے کہا ہے کہ شرم زیادہ نہیں چاہیے بس تھوڑی سی  شرم سے بھی عوام کو ریلیف مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، پورے ملک کی نسبت سندھ میں آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے، آپ کے موٹے چوہے یہ گندم کھا گئے اور چوری کر گئے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ نے ان چوہوں کو مارنے کے لیے 5 کروڑ کی گولیاں عوام کے پیسے سے خریدی، چوہوں کو تو شرم سے مر جانا چاہیے تھا کہ اپنی چوری آپ چوہوں پر ڈال رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ نیب نے حال ہی میں 15 ارب کی چوری میں سے 10 ارب ریکور کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…