بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بجلی میٹر بدلنے کے نام پر بینک اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں بجلی کا میٹر بدلنے کے نام پر شہریوں کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والے گروہ کا پردہ فاش ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے علاقے حیدر گڑھ میں ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش ہو گیا ہے

جو گھروں میں بجلی کے میٹر تبدیل کرنے کے بہانے گھر والوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتے تھے۔مقامی پولیس نے بجلی میٹر درست کرنے کے نام پر دھوکا دہی کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان میں سے ایک لاک ڈاؤن سے قبل بیرون ملک سے لوٹا تھا، ملزمان سے بجلی کے میٹر اور متعدد الیکٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان کے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ وہ خصوصی طور پر ان گھروں کو نشانہ بناتے تھے جن میں صرف خواتین موجود ہوتی تھیں، پولیس کے مطابق خاتون شہری  کی شکایت پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان خواتین سے شناختی کارڈ لے کر ایک مشین پر تھمب امپریشن لگواتے تھے، پھر بینک کا نام پوچھ کر اندازے کے لیے سو دو سو روپے نکالتے، رقم کا اندازہ ہونے پر اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…