جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

مردان سے برآمد گندھارا تہذیب کا مجسمہ توڑنے والے شہری گرفتار واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی) خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقہ تخت بھائی میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے گندھارا تہذیب کے مجسمے کو توڑ دیا گیا۔تخت بھائی کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران مجسمہ برآمد ہوا تاہم جن مقامی شہریوں کو یہ مجسمہ ملا انہوں نے

اسے توڑ دیا، واقعہ کی وڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔محکمہ آرکیالوجی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹوٹے پھوٹے مجسمے کو تحویل میں لے کر  توڑنے والے افراد کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ماہرین کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا مجسمے کی تاریخی حیثیت کیا ہے۔تخت بھائی کو تخت بائی یا تخت بہائی بھی کہتے ہیں،یہ علاقہ بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازہً ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے جہاں سے بدھا تہذیب کی باقیات ملتی رہتی ہیں، اسی لیے اس مقام کو 1980 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔سری لنکا، کوریا اور جاپان سے بدھ مت کے پیروکار اس علاقے کا دورہ کرتے اور عبادت کرتے ہیں۔ ایک پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے اسے تخت کہتے ہیں اور ساتھ ہی دریا بہنے کی مناسب سے بہائی کہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…