اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبے کیلئے اقدامات اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں سی ڈی اے نے آخری تین روز میں ریکارڈ 17 ارب روپے کی نیلامی کی
کامیابی حاصل کی،یہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ لوگوں کو ہزاروں نوکریاں ملیں گی اور کورونا وبا کے دنوں میں صنعتی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔