بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

شہر قائد میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، کئی درخت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر گر گئے، بجلی بھی غائب

datetime 18  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی) مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت جمعہ کوشہرقائدمیںموسلا دھار بارش ہوئی ،جس سے شہر کی سڑکیں ندی نالے بن گئیں، کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش شروع ہونے سے قبل ہی بجلی منقطع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تقریبا تمام علاقوں بشمول گلشن اقبال، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ، ملیر کینٹ، اورنگی ٹان،

ناظم آباد، شیرشاہ، سرجانی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔تاہم بعض علاقوں میں بارش کا دورانیہ مختلف رہا، کورنگی اور گلشن حدید میں 45 منٹ تک موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں ہوا کے ساتھ بارش محض 30 منٹ تک برسی۔۔کلفٹن، ضیاء الدین احمد روڈ، تین تلوار، دو تلوار، باتھ آئی لینڈ، عبداللہ ہارون روڈ میٹرو پول، شارع فیصل، نرسری، کارساز، بلوچ کالونی، ڈرگ روڈ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایوان صدر روڈ، برنس روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ایئرپورٹ تھانے کے اطراف شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر بہت خراب صورتحال ہوگئی جہاں ٹریفک معطل اور ڈیڑھ فٹ سے زائد پانی کھڑاہوگیا۔پانی نکالنے کے لیے ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں پولیس کام کر رہی ہے بڑے پمپ لگائے گئے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔کراچی کے علاقے صدر،جمشید روڈ، یونیورسٹی روڈ پر بھی تیز بارش ہوئی جبکہ ملیر، گلستان جوہر، ماڈل کالونی، سولجر بازار، گلشن حدید میں بھی تیز بارش ہوئی۔بارش نے اپنا رنگ عبداللہ ہارون روڈ، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، شاہراہ فیصل، فوارہ چوک،ایم اے جناح روڈ، گارڈن، اور کھارادرمیں بھی دکھایا۔بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ شارع فیصل، جوہر موڑ، صدر، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک

جام ہوگیا۔کراچی کے علاقے ڈینسو ہال، زینب مارکیٹ اور شہر کی مشہور سڑک آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بارش کے باعث پریس کلب کے قریب کئی درخت گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پر گرگئے، جبکہ اختر کالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس ویو میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہاکہ بارشوں کا نیا اسپیل ایک سے 2 روز تک جاری رہے گا اور بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔بارش سے قبل سمندری ہوا بند ہونے سے موسم شدید گرم اور مرطوب تھا تاہم بارش کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…