سکھر(این این آئی)روہڑی اور آس پاس کے علاقوں میں غیرقانونی غیر ملکیوں موجودگی کا انکشاف، روہڑی پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے روہڑی اسٹیشن کے قریب غیرقانونی طور پر رہائش پزیر 6افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا فارینر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر اور اسکے قریبی پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی باشندوں کی
رہائش کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ روہڑی ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر ایس ایچ او روہڑی یاسرکھوسوکی نگرانی میں پولیس پارٹی نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پزیر 6افغانی باشندوں سمیع اللہ،استقلال،بلاول خان،شان،زبیع اللہ اور اویس افغانی کو گرفتار کرکے انکے خلاف روہڑی تھانے میں فارینر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افغانی باشندے گزشتہ ایک عرصہ سے روہڑی میں غیرقانی طور پو رہائش پزیر تھے اور وہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری میں بھی مشغول تھے جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روہڑی اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں افغانیوں کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے اور اکثران غیر ملکیوں نے اپنے شناختی کارڈ بھی بنوارکھے ہیں۔ روہڑی شہر اور اسکے قریبی پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی باشندوں کی رہائش کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ روہڑی ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر ایس ایچ او روہڑی یاسرکھوسوکی نگرانی میں پولیس پارٹی نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پزیر 6افغانی باشندوں سمیع اللہ،استقلال،بلاول خان،شان،زبیع اللہ اور اویس افغانی کو گرفتار کرکے انکے خلاف روہڑی تھانے میں فارینر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے