ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان برقرار‘ آٹا چینی غائب پھل،سبزیاں، دالیں اور مصالحے مہنگے عوام بے حال چکی پر آٹا 60روپے فی کلو میں فروخت چینی 90ٹماٹر120 پیاز 50ادرک300 ہرا دھنیا 320سبز مرچ120 سرخ مرچ 1000روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی پھل سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔تفصیل کے مطابق شہر بھر میں ناجائز منافع خور مافیا کا راج پھل سبزیاں عوام
قوت خرید سے باہر آٹا چینی نایاب ہونے سے آٹا 60روپے فی کلو میں فروخت چینی 90ٹماٹر120 پیاز50ادرک300 ہرا دھنیا320سبز مرچ120سرخ مرچ1000روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ریلیف نہ ملنے پر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں شہریوں نے بتایا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ہر شہری پریشان ہے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔