ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن کا لائسنس کلیئر قرار دینا ہمارے مؤقف کی جیت پالپانے وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو نقصان کا ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کہا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے پائلٹس کے لائسنسوں کو کلیئر قرار دینا ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط میں پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دینے کے معاملے پر پالپا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سیپائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دینے سے پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی۔

پالپا کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی سی اے اے نے خود تسلیم کرلیا کہ سی اے اے نے درست لائسنس جاری کیے، پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کو غلط انداز میں میڈیا اورسوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پائلٹس کے لائسنس کو کلیئر قرار دینا ہمارے مؤقف کی جیت ہے، وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ائیر لائن اور دیگر ملکوں میں کام کرنے والے پائلٹس کو نقصان پہنچایا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔قومی اسمبلی میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ائیرلائن کے 200 سے زائد پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دیا تھا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے بیان کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے پی آئی اے کے پائلٹس کوطیارے اڑانے سے روک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…