لاہور (آن لائن) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پر کی جانے والی ابتدائی انکوائری کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ ادارے میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں سمیت ضرورت سے زائد بھرتیاں کئے جانے کی شکایات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نے 27 جون کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی تیاری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس نے
ابتدائی انکوائری مکمل کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں کی مد میں وسیع پیمانے پر بے قائدگیوں کی نشاندہی کردی ہے اور اس معاملے کی انکوائری رپورٹ کو اعلیٰ سطح پر بھجوانے کی سفارش کی ہے بتایا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے اجراء کے بعد چیئرمین ایل ڈبلیو امین سی نے تین زمہ دار افسران کو ملازمتوں سے معطل کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں دو کیٹیگری کی مد میں کرپشن کے تحت بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں رپورٹ کے مطابق نہ صرف نا اہل لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے بلکہ کمپنی میں ضرورت سے زائد بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہے رپورٹ میں بھرتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے شعبہ لینڈ فل سپاٹ کی مد میں 64 بھرتیوں کی ضرورت تھی لیکن افسران نے 104 بھرتیاں کر ڈالیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پر کی جانے والی ابتدائی انکوائری کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ ادارے میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں سمیت ضرورت سے زائد بھرتیاں کئے جانے کی شکایات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نے 27 جون کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی تیاری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس نے ابتدائی انکوائری مکمل کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں کی مد میں وسیع پیمانے پر بے قائدگیوں کی نشاندہی کردی ہے