لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب نے محکمہ پولیس پنجاب میں سزا اور جزا کے نظام کو موثر بنانے کے لئے ڈسپلن میٹرکس کے نام سے ایک نیا سسٹم رائج کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کردیا ہے
۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کو ڈسپلن میٹرکس سسٹم کے تحت سزا اور جزا کا تعین کیا جائے گا اور کسی پولیس آفیسر نے اس سسٹم سے ہٹ کر کسی پولیس آفیسر یا اہلکار کو سزا یا جزا کا حکم جاری کیا تو اس پولیس آفیسر کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔