کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدرزیدی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بلاول بھٹوزرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ غیرتصدیق شدہ وصیت
کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹے نے پیپلز پارٹی پر قبضے کیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا ، انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سرزمین پرلوٹ مار کیلئے یہی وصیت استعمال ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنے کے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔