لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں، جیوڈیشری، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن کو سوچنا ہوگا کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے،کس کے پاس زیادہ اختیار ہے یا کم،کچھ چیزیں آئین نے طے کر دی ہیں،آئین کی عزت اور حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق
نے کہاکہ سچی بات تو یہ ہے کہ ہر کوئی سوچتا ہے کہ ذمہ داری پڑی تو کیسے چلائے گا۔ہمیں مائنس ون کے حوالے سے اطلاع وزیراعظم اور وزرا ء سے مل رہی ہے۔میاں نوازشریف اور حکومت کو ختم کرتے ہوئے ایسے افراد کو مسلط کر دیا گیا جنہوں نے دوسال میں بیس سال کی تباہی مچا دی۔جب حکومت میں آتے ہیں تو اختیار کیساتھ حکومت نہیں کرنے دیتے۔