نیویارک(نیوز ڈیسک)کراچی سے لندن تک کا سفر اب صرف تین گھنٹوں میں ہو سکے گا، جی ہاں ایک خبر رساں ادارے کے مطابق بوم نامی کمپنی ایک سپر سانک طیارہ تیار کر رہی ہے جو دنیا کا تیز ترین سول ائیر کرافٹ ہو گا۔ اس طیارے کے چھوٹے ورژن بوم ایکس بی 1 کی آزمائشی
پرواز آئندہ سال کسی وقت ہوگی اورکمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن سے نیویارک کا سفر ساڑھے تین گھنٹے سے بھی پہلے طے ہوسکے گا‘ اس طیارے کی رفتار 1700 میل فی گھنٹہ ہے۔ اس طیارے کے ذریعے کراچی اور لاہور کے درمیان سفر آدھے گھنٹے سے کم وقت میں طے ہو گا۔