اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقلیتی سیٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والی کرشنا کماری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی پہلی کمائی کے بارے میں بتایا ہے، یہ پوسٹ انہوں نے سندھی زبان میں کی ہے، یہ پوسٹ لوگوں کی تمام کہانیوں پر حاوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی کمائی محض500 روپے تھی جو کہ ان کو گنے کی فصل کاٹنے کے عوض ملی تھی، انہوں نے بتایا کہ ان پیسوں سے انہوں نے ایک نیا کپڑوں کا جوڑا لیا سٹوڈیو جا کر ایک تصویر
بنوائی اور کچھ پیسے ذاتی خرچ کے لیے رکھ لیے۔ان کی جانب سے پوسٹ میں وہ سچائی چھپی تھی جو لوگ بیان کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، لیکن عزم و ہمت کی مثال یہ پوسٹ نوجوانوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور محنت کرتے رہنا چاہیے اس کا صلہ ضرور مل کر رہتا ہے۔ کرشنا کماری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ان کے بھائی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویر جی کولہی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
منهنجي پهرين ڪمائي 500 رپيا هئا جيڪي ڪمند جي ڪٽائي ۾ مليا هئا جنهن مان هڪ ڪپڙن جو جوڙو ۽ هڪ فوٽو اسٽوڊيو ۾ وڃي تصوير به ڪڍرائي هئي ۽ باقي پئسا پاڻ وٽ رکيا خرچي لاء ۔۔۔ ?
Meri pehle kamaye 500 rupe jo main ne Gana (SugarCane) ke katai kr k kamaye the, jis se ye pic b nekalwai the pic.twitter.com/KFbXRg4c9j— Krishna Kumari (@KeshooBai) July 11, 2020