کراچی( آن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔شہر قائد میں کے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق فنی خرابی پر ’’کے الیکٹرک‘‘ نے بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند کر دیا ۔
جس سے 130 میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی جبکہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کراچی کے کئی علاقوں میں پہلے ہی 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی طلب 3 ہزار ایک سو میگاواٹ تک پہنچ گئی اور بجلی کی طلب و رسد کا فرق 250 میگا واٹ رہ گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے چھ سے ا?ٹھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے۔اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی اور لیاری کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں کچھ دیر کے لیے لوڈشیڈنگ کی جائے گی اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی جلد شروع ہو جائے گی۔