اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں ملک بھر میں سرکاری جامعات میں قران پاک ترجمعہ کے ساتھ پڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،وزیر مملکت علی محمد خان نے قرا د داد پیش کی،جس میں کہا گیا کہ دستور پاکستان میں واضع طور پر درج ہے،جیسا کہ علامہ اقبال نے اپنے ایک شعر میں کہا تھا کہ
وہ زمانہ میں معزز تھے،مسلمان ہو کر تم خوار ہوئے تارک قران ہوکر،قراد داد کے مطابق کہ جن جن صوبوں اور جامعات میں قران پاک ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھایا جار ہا وہاں بھی پڑھایا جائے،قران پاک کا ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دیگا،مذکورہ قرار داد کو مشترکہ طور پر منظور کر لیا گیا۔