بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی گرکر منفی 0.4 کی سطح پر آگئی،اسحاق ڈار معاشی بدحالی کے حقائق سامنے لے آئے

datetime 13  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) حکومت نے 13 سال میں بلند جی ڈی پی گروتھ، ریکارڈ ریونیو کا حصول، مستحکم پاکستانی کرنسی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہداف حاصل کئے۔ میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے کیا تھا۔ اپنی پریذنٹیشن

میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کے 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی گرکر منفی 0.4 کی سطح پر آگئی، اسی طرح بڑے درجے کی صنعتوں اور سروس سیکٹر کی کارکردگی بھی منفی رہی۔ اس موقع پر بزنس فورم کے ممبران نے موجودہ حکومت کی خراب کارکردگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور دیگر بزنس مینوں نے بھی شرکت کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…