لاہور (آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی وضاحت پیش کرنے کے لئے 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیا
گیا طلبی نوٹس سابق وزیراعظم کی رہائش کا جاتی امرا کے باہر آویزاں کردیا گیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبی نوٹس آویزاں کرنے کے بعد جاتی امراء کے ملازمین نے نوٹس اتار دیا تھا۔