کورونا اورعالمی سطح پر پروازوں کی بندش، پی آئی اے کو100ارب نقصان کا خدشہ

13  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)کورونا اور عالمی سطح پرپروازوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کو 100ارب نقصان کا خدشہ ہے، برطانیہ، یورپ اورامریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی لگارکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس ، برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لئے آپریشن کی بندش سے قومی ایئرلائن کو رواں سال 100ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔

پی آئی اے نے اس سال ریونیو کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا۔پی آئی اے کو امریکہ میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطا بق پی آئی اے کو امریکہ کے لئے 12 پروازیں آپریٹ کرنے کی خصوصی اجازت ملی تھی اور پی آئی اے نے امریکہ کے لئے 7 پروازیں آپریٹ کی تھی، 5 پروازوں کو امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کرنا تھی۔ لیکن امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے پر امر یکہ کی پروازوں پرپابندی لگاتے ہوئے خصو صی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا ۔پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جبکہ یورپ کیلئے6پرواز آپریٹ ہوتی تھی، یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائد روینیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں ہو سکا ، جس کے باعث قومی ائرلائن کو 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔پی آئی اے کو عمرہ سیزن نہ ہو نے کی وجہ سے 5 ماہ کے دوران ساڑھے نو ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا، پی آئی اے عمرہ سیزن میں ایک سال کے دوران 22 ارب روپے کا ریوینو حاصل کرتا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ عمرہ زایرین پر پابندی کی وجہ سے بھی پی آئی اے کو نقصان پہنچا جبکہ کورونا وائرس کی وجہ ے علاقائی آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…