اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر15جولائی سے واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے افغان برآمدات بحال کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے تمام بارڈرکراسنگ ٹرمینلز پر کووڈ۔19سے قبل کی سٹیٹس کے تحت افغان ٹرانزٹ میںسہولت
اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اوراے پی ٹی ٹی اے کے تحت افغانستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے۔