جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 113 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بارمعیشت کی شرح نمو منفی ہو گئی، حکومتی معاشی ایجنڈے بارے افسوسناک حقائق

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے معاشی ایجنڈے کے کسی ایک نکتے پر بھی عملی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ان کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی معیشت کی شرح نمو منفی میں چلی گئی ہے، جسکی وجہ سے معاشی پالیسیوں کا خسارہ معاشرے کے غریب طبقے کو بھگتنا پڑ رہاہے۔

انھوں نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25فیصد کا اضافہ بیک جنبش قلم کردیاگیا جس کا فائدہ صرف تیل سپلائی کرنے والی بڑی کمپنیوں کو ہوا جنہوں نے عوام کی جیب سے تین سو ارب مزید نکال لیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملاقات کے لیے آنے والے فیڈرل ایجوکیشن ایمپلایز ایسوسی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کرچکی ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام اور کاروبار ی طبقہ کے لیے ریلیف پیکج نہ صرف یہ کہ ناکافی ہے بلکہ اس پر عملدرآمد کی رفتار بھی کافی سست ہے، انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت جب آئی تھی تو انہوں نے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم95ارب ڈالرتھا جوآج 113ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،اس کا نتیجہ ملک کی معیشت کو گروی رکھنے کے ساتھ ملک کی خود مختاری اور فیصلہ سازی کے اختیار پر سمجھوتا کرنا ہے۔ میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے معاشی ایجنڈے کے کسی ایک نکتے پر بھی عملی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ان کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی معیشت کی شرح نمو منفی میں چلی گئی ہے

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…