اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال عوام نے ایک ہفتے میں اپنا گھریلو سامان بیچ دیا۔ گیلپ سروے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ضروری اشیاء خریدنے کیلئے اکیس لاکھ پاکستانی خاندانوں نے اپنا گھریلو سامان بیچ دیا۔ اس کی وجہ لاکھ ڈاؤن اور خراب معاشی حالات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دس فیصد لوگوں نے اپنی ضروریات زندگی پوری
کرنے کے لیے اپنے گھر کا سامان بیچ دیا، بے روزگار ہونے والے 16 فیصد پاکستانیوں نے دیگر ذرائع آمدنی تلاش کئے تاکہ اپنے خاندان کا بوجھ اٹھا سکیں۔ گیلپ سروے کے مطابق 78 فیصد پاکستانیوں نے ملک بھر میں کارباور کھولنے کی حمایت کی ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ 14 فیصد کی رائے اس کے برعکس ہے۔