بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری، تمام مریض صحت یاب، کورونا مریضوں کیلئے بنایا گیا ہسپتال بند کر دیا گیا

datetime 12  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے ایکسپو سنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال کو مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئسو لیشن وارڈز بدستور قائم رہیں گے، خصوصی طورپر بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرامیڈیکس کو میوہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز آخری چار مریضوں کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔

اس وقت ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں جس پر ہسپتال کو عملی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ہسپتال تو بند کر دیا لیکن اس کو مزید دو ماہ تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں تین ماہ کیلئے بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو اب میو ہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چند ڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکس دیکھ بھال کیلئے ایکسپو سنٹر میں موجود رہیں گے۔ دوسری جانب ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم کئے گئے کرونا فیلڈ ہسپتال کے حوالے سے حکومت کے ذمے کروڑوں روپے کے واجبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ذمہ ایکسپو سنٹر انتظامیہ کے کوئی پیسے واجب لادا نہیں اور نہ ہی پنجاب حکومت ایکسپو سنٹر انتظامیہ کو کوئی پیسے ادا کرے گی ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت صرف یوٹیلٹی بلو کی مد میں ادائیگی کرنے کی پابند ہے۔  پنجاب حکومت نے ایکسپو سنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال کو مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئسو لیشن وارڈز بدستور قائم رہیں گے، خصوصی طورپر بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرامیڈیکس کو میوہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز آخری چار مریضوں کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…