ڈکیتی کی انوکھی واردات بیروزگاری سے تنگ کرائے دار نے مکان کا کرایہ ادا کرنے کیلئے برقعہ پہن کر مالک مکان کو ہی لوٹ لیا، پولیس کو رحم آگیا، ملز م کیساتھ کیا کیا؟جانئے

12  جولائی  2020

گوجرانوالہ( آن لائن ) گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں بے روزگاری سے تنگ کرائے دار نے مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے برقعہ پہن کر مالک مکان کو ہی لوٹ لیا۔ملزم عثمان پکڑا گیا، جس کی داستان سن کر پولیس والوں کو بھی اس پر رحم آگیا اور انہوں نے پیسے جمع کر کے ملزم کے کرایے کی رقم ادا کر دی۔پولیس کے مطابق جناح روڈ کے علاقے میں ملزم عثمان نے برقعہ پہن کر اپنے ہی مالک مکان کے گھر ڈکیتی مار کر 39 ہزار روپے لوٹ لئے۔ دورانِ واردات ملزم کی آواز سن کر

شک ہونے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع کر دی۔گرفتار ہونے پر ملزم عثمان نے ڈکیتی کو مجبوری قرار دے دیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیلہ لگاتا تھا مگر لاک ڈائون کے باعث صورتِ حال فاقہ کشی تک جا پہنچی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ 2 ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی، کچھ سمجھ نہ آیا تو مالک مکان کو ہی لوٹنے کا پلان بنایا۔ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزم کو اس کے جرم کی سزا ضرور ملے گی، لیکن کرایے کی ادائیگی سے اس کے بیوی بچے گھر میں رہ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…