پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کا گیم چینجر پراجیکٹ، انتہائی شاندار فیصلہ

datetime 11  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے گیم چینجر پراجیکٹ گریٹر تھل کینال کوشروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں گریٹر تھل کینال اورآبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے ۔آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر

زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں۔گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے ۔ اراضی مالکان کو شفاف طریقے سے اراضی کی قیمت ادا کی جائے ۔اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گریٹر تھل کینال لیہ ،بھکر ،جھنگ،مظفر گڑھ اورخوشاب کے اضلاع میں خوشحالی لائے گی۔لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اورقومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 150ملین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات کو گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے عوض متبادل زمین فراہم کی جائے گی۔گریٹر تھل کینال کی تعمیر کیلئے مالی امور کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔اجلاس میں وزیر آبپاشی محسن لغاری،چیف سیکرٹری ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا اورڈپٹی کمشنر لیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔  سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے گیم چینجر پراجیکٹ گریٹر تھل کینال کوشروع کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…