جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

انتظامی امور کیلئے حکومت کا 15 جولائی سے سکول کھولنے کا اعلان

datetime 10  جولائی  2020 |

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں عید الاضحی کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غورکیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عیدالاضحی پر پارک اورتفریحی مقامات پر بند رہیں گے۔سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم طلبہ اوراساتذہ کوسکولوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق سکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔سکولوں کو دوشفٹوں میں چلانے پر غورکیا جارہاہے اورہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔سکولوں میں ہینڈ واش،ماسک اوردیگر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا ئیں گے۔اجلاس میں طے کیاگیا کہ اپائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراپرٹی،پروفشنل ٹیکس اورایکسائز پرمنٹ کے اجراء کی اجازت دی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ڈینگی سرویلنس نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہپنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔6شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پرعارضی لاک ڈاؤن کیاگیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پندرہ جولائی سے سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی، پندرہ ستمبر کو سکول کھولنے کیلئے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں کورونا وائرس کی صورتحال بارے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…