ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

10  جولائی  2020

ایبٹ آباد( آن لا ئن) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پیش آنے والے اس واقع میں نوجوان نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے انجانے میں اپنی جان لے لی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں جان بحق ہوگیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بعدازاں نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، اہل محلہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد فرمانبردار لڑکا تھا۔خیال رہے کہ چینی موبائل ایپ اب تک بے شمار لوگوں کی موت کی وجہ بن چکا ہے، پاکستان اور بھارت میں عموماََ اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، نوجوان ویڈیو بنانے کے اس حد تک شوقین ہو جاتے ہیں کہ انہیں خود کی بھی خبر نہیں ہوتی اور وہ انجانے میں اپنی جان دے کر گھر والوں کو صدمہ دے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…