جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں 4دہشتگرد ہلاک

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں 4دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 2دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں اور فائرنگ کے تبادلے میں 1اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی آبادی پٹھان کالونی میں اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہوا، آپریشن کے دوران زیر تعمیر گھر میں چھپے دہشتگردوں نے فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، اسی دوران 1دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا، جو صبح تک جاری رہا۔ 1دہشتگرد کی لاش نزدیکی کھیتوں سے ملی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 3خودکش جیکٹیں، 5کلاشنکوفیں، 5پستول، 2لیپ ٹاپ، راکٹ لانچر اور 1000گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان ستائش کے مستحق ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…