جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک اور بری خبر

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) جامعہ پنجاب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی ڈگری کو منسوخ کردیایونیورسٹی ذرائع کے مطابق عبدالقادر گیلانی نے 2005 میں پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے کے سالانہ امتحانات میں حصہ لیا، اس دوران ان پر یو ایم سی بنایا گیا تاہم اس کے باوجود 2006 میں انھیں بی اے کی ڈگری جاری کردی گئی۔جامعہ پنجاب کی سنڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی گریجویشن کی ڈگری سے متعلق معاملہ زیر غور آیا اس سے قبل پنجاب یونی ورسٹی کے حوالے سے الزام لگایا گیا تھا کہ یونی ورسٹی نے انہیں جعلی ڈگری جاری کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سید عبدالقادر گیلانی پرالزامات تھے کہ انہوں نے نہ صرف امتحانی سینٹر تبدیل کرایا بلکہ امتحانی سینٹر کے اندر شورشرابا بھی کیا۔کمیٹی میں بتایا گیا کہ اسی بنیاد پر ان کے خلاف یو ایم سی کیس بنایا گیا جس میں ان کو فیور دی گئی اورالزامات کو سنگین قرار نہیں دیا گیا تاہم دوبارہ انکوائری کے بعد ان پر دو الزامات کے علاوہ یہ بھی ثابت ہوا کہ انہوں نے جوابی کاپی کسی متبادل امیدوار سے حل کرائی جس کی رائٹنگ کا پرنٹ حاصل کرکے ان کی ڈگری کو جعلی قراردیا گیا اوراسے فوری طور پر کینسل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں احکام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایف آئی کی جانب سے کیس دیے جانے کے بعد معاملے پر تحقیقات شروع کردیں تاہم تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کا تبادلہ ہوگیا جو دو رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی کررہے تھے۔کیس کو دوبارہ کھولا گیا اور پنجاب یونیورسٹی نے انکوائری کا آغاز کیا سینڈیکیٹ نے اکثریتی ووٹ سے فیصلے کیا کہ عبدالقادر کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی جائے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…